25 ستمبر 2011 - 20:30

کیپ کینورل…امریکا میں خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے کہا ہے کہ زمین پر گرنے والے 6 ٹن وزنی سیارچے کا ملبہ کبھی بھی نہیں ملے گا۔

ابنا: ناسا کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا مکمل یقین ہے کہ چھ ٹن وزنی سیارچے کا ملبہ بحرالکاہل میں کہیں گر گیا ہے لیکن بس سائز کے برابر سٹیلائٹ کے ملبے کا زمین میں داخل ہونے اور سمندر میں گرنے کی لوکیشن کا تعین نہیں ہوسکا۔ یو اے آر ایس نامی سیارچہ 20 سال تک مدار کے گرد کامیابی سے چکر لگاتا رہا ہے۔ زمینی مدار سے نکالنے کے بعد سیارچہ 26 ٹکڑوں میں منقسم ہوگیا تھا سب سے بڑے ٹکڑے کا وزن 150 کلوگرام تھا۔ ناسا کے سائنسدان نکولس جانسن نے بتایا کبہ ہم جلد گرنے کے ری انٹری کا صحیح تعین نہیں کر سکے اس لئے ہم یہ کہنے سے قاصر ہیں کہ ملبہ گرنے کا صحیح مقام کہاں ہے۔  ............

/169